English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد جلد ہی کم ہوگی:مارک ایسپیر

share with us

واشنگٹں:14نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مشرق میں ترکی  سرحد کے نزدیک علاقے  سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہونے کے لیے مزید ایک ہفتہ یا اس کے قریب عرصہ لگ سکتا ہے  جبکہ امریکی فوج شام میں اپنے فوجیوں  کی از سر نو تعیناتی اور ان میں کمی کر رہی ہے۔

گزشتہ  روز ایسپر نے کہا کہ جزوی انخلا کے مکمل ہونے پر شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد 1000 سے کم ہو کر 600 کے قریب رہ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدت پسند تنظیم داعش کو دوبارہ نمودار ہونے سے روکنا ہوگا ۔

یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں ترکی کے یورپ بالخصوص فرانس کے ساتھ تعلقات میں منفی تغیر دیکھنے میں آیا ہے جو کہ شام کے شمال میں  "چشمہ امن" فوجی آپریشن کے حوالے سے فرانس کے تنقیدی لہجے   کے سبب ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا