English   /   Kannada   /   Nawayathi

رافیل معاہدہ پر سپریم کورٹ نے نظر ثانی کی اپیل خارج کی ،مرکزی حکومت کو ملی راحت

share with us

نئی دہلی:14نومبر2019(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے رافیل لڑاکا طیارہ  سودا معاملے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی سے جمعرات کو انکار کر دیا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے مرکزی حکومت کو کلین چٹ دینے کے اپنے فیصلہ کے خلاف دائر تمام نظر ثانی عرضیاں مسترد کر دیں۔

قابل غور ہے کہ عدالت عظمی نے گزشتہ سال 14 دسمبر کو اپنا فیصلہ سنایا تھا اور معاہدہ کی آزادانہ تحقیقات کرانے کے مطالبہ کو مسترد کردیا تھا۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا اور ارون شوری اور جانے مانے وکیل پرشانت بھوشن سمیت کچھ دیگر نے فیصلہ پر نظر ثانی کے لئے عرضیاں دائر کی تھیں۔ اسی سے منسلک ایک اور معاملہ میں بینچ نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ ختم کر دیا۔

بینچ نے سیاسی طور پر حساس ان نظر ثانی درخواستوں پر 10 مئی کو سماعت مکمل کی تھی اور فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ بنچ کی جانب سے جسٹس کول نے فیصلہ پڑھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا