:اور ہر طرح کے
چین: موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، نظام ... ملائیشیا : دو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ، ویڈیو ... تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ،عمارتی ... ون پلس صارفین کے لئے بری خبر ، یکم مئی سے اسٹورز می ... ایم پی :کمال مولی مسجد میں سروے کے دوران مسجد کی عم ... ایک ہی سیٹ پر اسدالدین اویسی اور بھائی اکبرالدین ... وزیراعظم مودی کا مسلمانوں سے متعلق بیان : ۲ہزار سے ... بھٹکل : دونوجوانوں کی موت پرعلی پبلک اسکول اور مسج ...

نئی دہلی:14نومبر2019(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے رافیل لڑاکا طیارہ سودا معاملے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی سے جمعرات کو انکار کر دیا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے مرکزی حکومت کو کلین چٹ دینے کے اپنے فیصلہ کے خلاف دائر تمام نظر ثانی عرضیاں مسترد کر دیں۔
قابل غور ہے کہ عدالت عظمی نے گزشتہ سال 14 دسمبر کو اپنا فیصلہ سنایا تھا اور معاہدہ کی آزادانہ تحقیقات کرانے کے مطالبہ کو مسترد کردیا تھا۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا اور ارون شوری اور جانے مانے وکیل پرشانت بھوشن سمیت کچھ دیگر نے فیصلہ پر نظر ثانی کے لئے عرضیاں دائر کی تھیں۔ اسی سے منسلک ایک اور معاملہ میں بینچ نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ ختم کر دیا۔
بینچ نے سیاسی طور پر حساس ان نظر ثانی درخواستوں پر 10 مئی کو سماعت مکمل کی تھی اور فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ بنچ کی جانب سے جسٹس کول نے فیصلہ پڑھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |