English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کی زہریلی فضا میں سانس لینا بھی دشوار : اسکولوں میں 2 دنوں کی چھٹی کا اعلان

share with us

نئی دہلی :14نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)دہلی-این سی آر میں آلودگی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ آلودگی کے مہلک سطح پر پہنچ جانے کی وجہ سے دہلی-این سی آر کے تمام اسکولوں کو اگلے دو دن یعنی 14 اور 15 نومبر تک چھٹی دے دی گئی ہے۔

ادھر، ماحولیاتی آلودگی (روک تھام اور کنٹرول) اتھارٹی نے دہلی-این سی آر میں ’ہاٹ مکس پلانٹوں‘ اور ’اسٹون کریشروں‘ پر پابندی میں 15 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

قبل ازیں، 4 نومبر کو سپریم کورٹ نے تا حکم ثانی علاقے میں تعمیراتی کاموں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ برجیش نارائن سنگھ نے بھی ضلع کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ڈی ایم کے دفتر سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ہوا کی کوالٹی بہت خراب ہے لہذا درجہ 12 تک کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کو 14 اور 15 نومبر کو بند رکھنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

ادھر غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ بھی اسی طرح کا حکم جاری کیا ہے۔

قبل ازیں، بدھ کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر ہوا کی کوالٹی مزید خراب ہوتی ہے، طاق جفت اسکیم کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ وہ لوگوں کی صحت کے ساتھ ہوا کی آلودگی کی وجہ سے دنیا کے سامنے ملک کی شبیہ کے حوالہ سے بھی فکرمند ہیں۔

کیجریوال نے کہا کہ ’’جب جرمن چانسلر اینجلا میرکل گذشتہ ماہ دہلی میں تھیں تو چاروں طرف دھند کا عالم تھا۔ دہلی قومی راجدھانی ہے اور اگر یہاں اتنی دھند ہوتی ہے تو میں کیا پیغام جائے گا؟ واضح رہے کہ دہلی حکومت نے فضائی آلودگی میں کمی لانے کے ارادے سے 4 نومبر تا 15 نومبر طاق جفت اسکیم نافذ کی ہوئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایک دن طاق (آڈ) نمبر کی گاڑی سڑک پر چل سکتی ہے جبکہ دوسرے دن جفت (ایون) نمبر کی گاڑی سڑک پر چلائی جا سکتی ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے سے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا