English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے این یو میں رنگ لائی طلبائ کی تحریک ،انتظامیہ کا فیس سے جزوی راحت دینے کا اعلان ،لیکن طلباکا احتجاج جاری

share with us

نئی دہلی:14نومبر2019(فکروخبر/ذرائع) جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے طلباء کے احتجاجی مظاہرہ کے بعد ہاسٹل کی فیس سے جزوی طور پرراحت دی ہے۔ جے این یوایگزیکیٹیوکمیٹی کی میٹنگ کے بعد فیس یں جزوی طورپرکمی کی گئی۔ حالانکہ یہ کمی صرف اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیوایس) کے طلباء کے لئے ہی ہے۔ان طلباء کے لئے جے این یونے ہاسٹل فیس میں تخفیف کی ہے۔ حالانکہ جے این یونےاس تخفیف کوناکافی قراردیا ہےاوراحتجاج جاری رکھنےکا فیصلہ لیا ہے۔ طلباء کا الزام ہےکہ ہاسٹل فیس کےعلاوہ یوٹیلٹی چارج اورمیس سیکورٹی فیس ابھی بھی کئی گنا بڑھا دی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کےاس اعلان کے بعد یوجی سی کے باہرسےطلباء نے احتجاجی مظاہرہ بند کردیا ہے، لیکن جےاین یوکیمپس میں ابھی بھی احتجاج جاری ہے۔ یوجی سی نے جے این یوطلباء سے وعدہ کیا ہےکہ وہ جلد ہی یوٹیلٹی چارجز کے 1700 روپئے اورسروس چارج کی رقم بھی دستیاب کرائے گی۔ حالانکہ یونیورسٹی میں احتجاج اس لئے جاری ہے کیونکہ طلباء جے این یوانتظامیہ سےاس یقین دہانی کے لئے تحریری خط کا مطالبہ کررہے ہیں۔ طلباء کا مطالبہ ہے کہ اس کے بجٹ کا مطالبہ جب جےاین یوانتظامیہ یوجی سی سے کردے گی، تبھی احتجاجی مظاہرہ ختم کیا جائےگا

کتنی کی گئی ہے تخفیف

روم رینٹ (کمرے کا کرایہ) سنگل کے لئے 200 اورڈبل کے لئے 100 روپئے کم کئے گئے ہیں۔ میس سیکورٹی فیس 12000 سے کم کرکے 5500 کردیا گیا ہے۔ پہلے کوئی سیکورٹی فیس نہیں ہوتی تھی۔  سروس چارج سبھی پراستعمال کے حساب سے نافذ ہوگا۔ (بجلی - پانی کا بل)۔ یوٹیلیٹی چارج۔ یہ سبھی کے لئے 1700 نافذ ہوگا، پہلے یہ نہیں تھا۔ جے این یومیں فیس اضافہ میں جزوی طورپرراحت ملنے کولے کروزارت داخلہ کی طرف سے ٹوئٹ کرکے کہا گیا ہے کہ جے این یوانتظامیہ نے اضافی ہاسٹل فیس جزوی طورپرواپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت بھی غریب طلباء کو اقتصادی تعاون کے لئے منصوبے تیارکرتی ہے۔ طلباء سے اپیل ہے کہ وہ کلاس میں واپس لوٹ جائیں۔ ایچ آر ڈی کےسکریٹری آرسبرامنیم نےایک ٹویٹ میں اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

اس کے جواب میں جے این یوکے طلبہ یونین کے سابق صدراین سائی بالاجی نے ہاسٹل فیس میں جزوی طورپرراحت ملنے پرکہا کہ یہ جھوٹ ہے، یہ ایک جال ہے۔ اضافی فیس پرکوئی رول بیک نہیں ہے۔ سروس چارجوایک بڑے حصے کی تشکیل کرتے ہیں، ابھی بھی بنے ہوئے ہیں۔ کمرے کے کرائے کے طورپر100 روپئے کم کردیئے گئے ہیں۔ صرف ای ڈبلیو ایس طلباء پرزیادہ، ایس سی، ایس ٹی، اوبی سی، اقلیتی طلباء کا کیا؟ دوسرے کے بارے میں کیا؟

پی ٹی آئی کے مطابق، ہاسٹل کے ایک کمرے کے لئے 20 روپئے سے بڑھا کر600 روپئے کردیا گیا تھا۔ اب اس کے لئے 200 روپئے دینے ہوں گے۔ وہیں دولوگوں والے کمرے کےلئے رینٹ 10 روپئے سے بڑھا کر300 روپئے کردیا گیا تھا۔ اس کے لئے اب 100 روپئے دینے ہوں گے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا