English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسلم جماعت قطرکا پہلا گیٹ ٹو گیدھر پروگرام، درسِ قرآن کی نورانی محفل بھی ہوئی منعقد 

share with us

بھٹکل /دوحہ 13/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  بھٹکل مسلم جماعت قطر کے نئے اراکین کے انتخابات کے بعد امسال کا پہلا گیٹ ٹو گیدھر پروگرام بروز جمعہ بعد نمازِ عصر قطر کے شہر الوکرہ کی مشہور فیملی بیچ پر شاندار عشائیہ (ڈنر) کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں درسِ قرآن کی نورانی محفل بھی منعقد کی گئی، پروگرام کی ابتدا ء حافظ احمد فضیل آرمار کی تلاوت سے ہوئی۔ پھر منکی کے شاعر جناب شوکت کٹنگری صاحب نے قومی یکجہتی کے عنون پر اپنا کلام سناکر محفل کو پر نور کیا۔ پروگرام میں حاضرین کے لیے مختلف قسم کے کھیل کاانتظام کیا گیا تھا جس میں جنرل کوئز، ٹریجر ہنٹنگ، ون منٹ گیمس وغیرہ شامل تھے۔ اس میں جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ جماعت کے سکریٹری جناب عبد الرب اسماعیلجی صاحب نے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے جماعت کے نئے تمام منتخب اراکین انتظامیہ کا اعلان کیا اور ان کو مبارکباد دی۔ ساتھ ہی اپنی میعاد کی طویل مدتی اور قلیل مدتی اہداف کو پیش کیا۔ موجودہ دور کے اعتبار سے جماعت کے دستور میں انتظامیہ میٹنگ میں کچھ ترمیم کی گئی تھی جو مولانا عبدالعظیم رکن الدین صاحب نے تفصیل سے پیش کی، ساتھ ہی اس کے متعلق سوالات اور اعتراضات پیش کرنے کے لیے بھی موقع دیا گیا۔ مولانا ایمن حسن برماور صاحب نے قرآن کا درس دیتے ہوئے قرآنی آیات اور اس کی جامع تفسیر پیش کی۔ آخر میں جماعت کے صدر جناب زبیر خلیفہ صاحب نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ تأثرات لینے کے لیے تمام ممبران کے درمیان آراء فارم تقسیم کیا گیا، پروگرام کی نظامت جناب رزین رکن الدین صاحب بحسنِ خوبی انجام دی۔ واضح رہے کہ اس پروگرام میں 125  افراد نے شرکت کی، دوحہ سے آنے جانے کے لیے سواری کا انتظام کیا گیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا