English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیلاب زدگان کی مدد کے عوض کمیشن کا گھپلہ بے نقاب :  وزیر اعلیٰ نے سخت برہمی کا کیا اظہار 

share with us

بنگلور 13/ نومبر 2019(فکروخبر / ذرائع)  سیلاب زدگان کو ریاستی حکومت کی طرف سے راحت کاری کے لیے جو امدادی رقم تقسیم کی جارہی ہے اس میں کمیشن کا ایک گھپہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ متأثرین کو امداد مہیا کرانے سے متعلق شکایتوں کے منظر عام پر آجانے پر وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا نے سخت برہمی ظاہر کی ہے اور اس کے لیے سیلاب سے متأثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو انہو ں نے خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہو ں نے ڈپٹی کمشنروں کو یہ سخت ہدایت دی ہے کہ متأثرین کے پاس کمیشن طلب کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہی سے دوچار افراد کو حکومت کی طرف سے جو بھی راحت کاری اور امداد تقسیم کی جارہی ہے اس کے لیے بعض اضلاع میں چند دلالوں اور افسروں کی طرف سے کمیشن مانگے جانے کی شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ انہو ں نے ڈپٹی کمشنروں کو سخت تاکید کی ہے کہ کمیشن مانگنے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی جائے۔ بتایا جارہا ہے کہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی ان شکایتوں پر خاموشی پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں اگر اعلیٰ افسر خاموش رہے تو ان کے َخلاف بھی کارروائی کرنے میں بھی حکومت پس وپیش نہیں کرے گی۔ سیلاب متأثرین کو دوسری قسط کی امداد مہیا کرانے کے لیے مقامی پنچایت کے نمائندوں، سیاسی پارٹیوں بالخصوص بی جے پی کے چند کارکنوں کی طرف سے 15تا 20فیصد کمیشن مانگے جانے کی شکایتوں کے بعد وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو لتاڑا ہے او رکہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں اگر اس طرح کی کوتاہی برتی گئی تو افسروں کو کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اطلاع ہے کہ متبادل زمین فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر چکوڑی تعلقہ کے ایک گرام میں تقریباً 500متأثرین سے فی کس بیس ہزار روپئے وصول کیے گئے ہیں۔ مکان کے ساتھ تمام کو زمین دلانے کا لاچ دے کر مقامی ریاستی کارندوں کا ایک گروپ نے عوام سے پیسہ وصول کیا ہے۔ چند مقامات پر جزوری طور پر متأثرہ مکانوں کو راحت کاری کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے 10تا 25ہزار روپئے دلالوں نے کمیشن کے طور پر حاصل کیے ہیں۔ بیلگاوی کی ایک سیلاب متأثرہ خاتون نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئلے کہا کہ ہم قلی مزدوری سے زندگی گذارتے آئے ہیں۔ سیلاب میں ہمارا گھر منہدم ہوگیا۔ راحت کاری کے طور پر ہمارے کھاتے میں ایک لاکھ روئے حکومت نے جمع کئے ہیں۔ دوسری قسط دلانے کے لیے گرام پنچایت کے ایک رکن نے ہم سے 15ہزار روپئے حاصل کیے ہیں۔ 

 

ذرائع :  سالار ہبلی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا