English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

share with us

:13نومبر2019(فکروخبر)آسٹریلوی حکام نے جنگلاتی جھاڑیوں میں لگی آگ کے پھیلنے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کو شدید خشک، گرم اور تیزا ہوا کا سامنا ہے اور اس باعث جنگلاتی جھاڑیوں میں لگی آگ اب شدید ہو گئی ہے۔ اس آگ کو بجھانے پر ڈیڑھ ہزار سے زائد فائر فائٹرز مامور ہیں۔ ایک مقام پر آگ بجھانے والے ایک ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں چھ درجن سے زائد مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ اس آگ سے مشہور سیاحتی و ساحلی مقام نُوسا نارتھ شور کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا