English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہانگ کانگ میں جمعرات کو تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

share with us

:13نومبر2019(فکروخبر)چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں مسلسل مظاہروں سے پیدا ہونے والی افراتفری اور عدم استحکام کے نتیجے میں انتظامی حکام نے جمعرات چودہ نومبر کو تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مظاہروں کی وجہ سے نقل و حرکت کے نظام میں بھی شدید خلل پایا جاتا ہے۔ تعلیمی اداروں کے نگران ادارے نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ پرتشدد راستے پر چلنے سے اجتناب کریں۔ ہانگ کانگ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات میں بھی مظاہرے جاری رہے تھے۔ آج بدھ کو بھی حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ براعظم ایشیا میں مالیاتی مرکز کی حیثیت کے حامل اس چینی علاقے میں مسلسل تین ایام سے جاری پرتشدد مظاہروں سے نظام زندگی تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا