English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان صدارتی الیکشن کے نتائج پھر مؤخر

share with us

:13نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے الیکشن کمیشن نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ بعض تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج کا جمعرات کو اعلان نہیں کیا جائے گا۔ افغان الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق نتائج کا اعلان بعض خدشات اور اعتراضات کو دور کرنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ الیکشن کے اہم امیدوار اور موجودہ صدر اشرف غنی نے ہزاروں اضافی ووٹوں کو پہلے سے گنے گئے ووٹوں میں شامل کرنے پر اعتراض کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا