English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنانی مظاہرین کا ملک گیر سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا مطالبہ

share with us

بیروت:13نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوب میں مظاہرے میں شریک ایک شخص کی ہلاکت کے بعد حکومت مخالف مظاہرین نے ملک کے دیگر شہروں اور قصبات کے مکینوں سے ہڑتالوں میں شرکت اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب ملکی صدر مشیل عون نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کو ترک کر کے گھروں کا رخ کریں۔ ملکی فوج نے احتجاجی کی ہلاکت کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ لبنان میں وسط اکتوبر سے کرپشن، بیروزگاری اور مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں نے شدت اختیار کر رکھی ہے۔ ان مظاہروں کی شدت محسوس کرتے ہوئے وزیراعظم سعد الحریری نے انتیس اکتوبر سے استعفیٰ دے رکھا ہے اور ان کے متبادل پر صدر نے مشاورت شروع کر رکھی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا