:اور ہر طرح کے
جیل میں بند مسلم سیاسی رہنما مختار انصاری کا انتق ... کولار ٹکٹ کو لے کر کانگریس میں اختلافات ، جانیے کی ... کرناٹک میں گرمی چالیس کے پار ، اگلے تین دنوں میں د ... فلسطینیوں کو اُن کے وطن کے حق سے محروم کردیا گیا ہ ... میگھالیہ: سی اے اے ریلی کے دوران ۲؍ افراد کا قتل ... جناردن ریڈی کے لیے لال قالین کیوں ؟ کانگریس کا وز ... عاپ کے اراکین اسمبلی کا سنسنی خیز دعوی ... صفا بیت المال کے زیر اہتمام کمپیوٹر کلاسس، مہندی ...

جکارتا:13نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا کے ایک پولیس اسٹیشن پر ممکنہ خود کش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر میدان میں ایک پولیس اسٹیشن کے دورازے پر حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں ایک شہری اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس چیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور پولیس اسٹیشن میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن سخت سیکیورٹی کے باعث ناکام رہا۔ انگلی کے نشانات کی مدد سے 24 سالہ حملہ آور کو شناخت کرلیا گیا ہے، تاہم حملہ آور کا نام تحقیقات مکمل ہونے تک ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خود کش حملے میں استعمال ہونے والے بم کی ساخت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جائے وقوعہ سے ایک بیٹری، دھاتی شیٹس، نٹ بولٹس، کلیں اور تار وغیرہ ملے ہیں جن کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ حملہ آور تنہائی پسند تھا اور تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |