English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کے اراکین کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں :  سدارامیا 

share with us

بنگلورو 13/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  بی جے پی کے ریاستی وزیر سی ٹی روی کے کانگریس کے اراکین بی جے پی میں شمولیت کے امکانات پر سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ہی چند اراکین اب کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ  ناجائز سیاست کرنا ہی بی جے پی کا کام ہے۔ان کے پاس پیسہ ہے وہ جو بھی کرسکتے ہیں۔ پہلے وہ ان لوگوں کو روکیں جو بی جے پی کے چھوڑ رہے ہیں۔ بی جے پی کے چند اراکین کانگریس میں آنے والے ہیں لیکن کوئی میرے رابطے میں نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سدارامیا نے کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ کانگریس تمام 15حلقوں میں جیت جائے گی۔ 12جیتنے کے بعد کہی گئی تھی پورے 15جیت جائیں تو بھی تعجب نہیں ہونا چاہیے۔ 15حلقوں میں بھی امیدوار کھڑے کرنا جے ڈی ایس کا حق ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ ہم نے ملیکا ارجن کھر گے کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی تجویز کی مخالفت کی تھی۔ ہائی کمان نے ہم سے کچھ نہیں پوچھاتھا۔ وہیں سے فیصلہ آیا تھا۔ جب دیوے گوڑا نے ہائی کمان سے بات چیت کی تھی تو میں اس وقت وہاں نہیں تھا تو میری سے مخالفت کا سوال کہاں ہے۔ ہائی کمان نے صرف یہی کہا تھا کہ فرقہ پرست پارٹی حکومت نہ بنائے اس لیے ہم نے جے ڈی ایس کے ساتھ مل کر حکومت بنائی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا