English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضمنی انتخابات سے قبل یا بعد میں مزید کانگریس اراکین بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں :  سی ٹی روی 

share with us

بنگلورو 12/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  ریاست میں بی جے پی حکومت قائم ہونے کے بعد اس کے لیڈران نت نئے طریقے سے اپنے مخالفین کو کمزور کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ اب جبکہ ضمنی انتخابات بالکل قریب ہیں، ریاستی وزیر سی ٹی روی نے بڑا بیان دیتے ہوئے کانگریس کو مزید چوکنا کردیا ہے۔ انہوں نے چکمگلور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات سے قبل یا بعد میں مزید کانگریس اراکین بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی تقسیم ناگزیر ہے۔ کوئی بھی بات چھپاکر نہیں رکھی جاسکتی، کتنے اراکین بی جے پی میں آئیں گے آئندہ دنوں میں پتہ چلے گا۔ علاوہ ازیں سی ٹی روی نے بنگلورو میں بی جے پی دفتر میں کہا ہے کہ 13نومبر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ دیکھنے کے بعد ہم ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع کریں گے۔ انتخابات کرانا یا نہ کرانا عدالت کے فیصلہ پر منحصر ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری پارٹی اصولوں کی پابند ہے۔ بی جے پی الیکشن کمیٹی نے تمام تیاریاں کرلی ہیں اور صرف عدالت کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جائیں گے انہیں پچھتانا پڑے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا