English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور و اور وجئے پورا کے درمیان نئے ٹرین کاآغاز 

share with us

منگلورو 12/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  وجئی پور سے منگلور کے لیے نئی ٹرین تتکال ایکپریس شروع کی گئی ہے جو ان دونوں شہروں کے لیے درمیان روزانہ دوڑے گی۔ پیر کے روز وجئی پور کے ایم رمیش جیگاجناگی نے ہری جھنڈی دکھا کر اس کا آغاز کیا۔ 
    اطلاعات کے مطابق ٹرین نمبر 07327وجئی پورا سے منگلور جنکشن کے لیے شام چھ بجے نکلے گی اور دوسرے روز دوپہر 12:40 بجے منگلور جنکشن پہنچے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07328  شام 4:30بجے منگلور سے نکلے گی اور صبح 11:45بجے وجئے پورا پہنچے گی۔ 
    ان دونوں اسٹیشنوں کے درمیان یہ ٹرین بنٹوال، کڈابا، پتور، سبرامنیا روڈ، سکلیشپور، ہاسن، اراسی کیرے، کڈور، داونگیرہ، ہری ہر، رانے بنور، ہاویری، ہبلی،گدگ، ہولے الور، بادامی، باگلپوٹ الماٹی اور بساونا باگے واڑی میں رکے گی۔ 
    اس ٹرین میں ایک اے سی ٹو ٹائر کوچ،ایک اے سی تھری ٹائر کوچ، چھ سلیپیر کلاس کوچ اور چار جنرل سیکنڈ کلاس کوچ رہیں گے۔ 
    واضح رہے کہ یہ ٹرین عارضی طو رپر یکم جنوری 2020تک کے لیے شروع کی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا