English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوشیار!  آدھا ہیلمٹ پہن کر سواری نہ چلائیں کیونکہ اب آدھا ہیلمٹ پہننے والوں کے خلاف کارروائی ہو گئی ہے شروع 

share with us

بنگلورو 12/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) پولیس کی جانب سے اب آدھے ہیلمٹ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ ہاسن میں ٹرافک پولیس ایسے ہیلمٹ پہننے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی طرف سے جلد ہی ٹووھیلر سواروں کی طرف سے آدھے ہیلمٹ کے استعمال کے خلاف مہم شروع کی جائے گی۔ اس مہم کے تحت جو بھی ٹو وہیلر سوار آدھے ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا جائے گا اسے سڑک کے کنارے روک کر ٹرافک پولیس حکام اس پر کوئی کارروائی نہیں کریں گے بلکہ اس کے آدھے ہیلمٹ کو ضبط کرلیں گے۔ پولیس حکام کی طرف سے یہ بیداری مہم شروع کی جارہی ہے کہ آدھے ہیلمٹ کا استعمال خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔ کسی حادثہ کی صو رت میں اس ہیلمٹ کی مدد سے سر کو بچانا ناممکن ہے، اس لیے پولیس نے آدھے ہیلمٹ کے استعمال پر روک لگانے کے لیے مہم باضابطہ طور پر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
    پولیس حکام نے بتایا کہ جہاں بھی کسی ٹو وہیلر چلانے والے یا عقبی سوار کو آدھا ہیلمٹ پہنے دیکھا جائے گاان کے پاس سے وہ ہیلمٹ ضبط کرلیا جائے گا۔ اس مرحلہ میں ان پر کسی طرح کا جرمانہ نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی کوئی کیس درج ہوگالیکن اسی دوران اگر ٹووہیلر چلانے والا یا عقبی سوار بغیر ہیلمٹ کے اگلے سگنل یا چیک پوائنٹ پر پکڑا ہوگیا تو اس پر ہیلمٹ نہ پہننے کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ اڑیسہ میں ٹرافک پولیس نے آدھے ہیلمٹ کے استعمال پر روک لگانے کے لیے ایسی مہم کامیابی سے چلائی ہے جہاں ٹو وہیلر سواروں سے آدھا ہیلمٹ چھین لیا گیا۔ اب بنگلورو ٹرافک پولیس نے بھی اس طرح کی کارروائی شروع کرنا طئے کیا ہے۔ بنگلورو پولیس نے شہر کے بعض مقامات پر آدھے ہیلمٹ کے استعمال کے خلاف بیداری مہم اس سے پہلے کئی مرتبہ چلائی لیکن اس کا عوام پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ 
    اس لیے اب یہ طئے کیا گیا کہ جو لوگ آدھا ہیلٹ استعمال کرتے ہوئے پکڑے جائیں گے انہیں روک کر ان سے آدھا ہیلمٹ مانگ کر اسے اسی وقت توڑ دیا جائے گا تاکہ وہ استعمال کے لائق نہ رہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ تجویز بھی پولیس حکام کے زیر غور ہے کہ جس کو بھی روک کر آدھا ہیلمٹ ضبط کیا جائے گا اس پر کسی طرح کا کیس یا جرمانہ کیے بغیر اس سے 500روپئے وصول کیے جائیں اور اس کے ہاتھ میں ایک فل ہیلمٹ تھمادیا جائے۔ اس قدم سے عوام بھی فل ہیلمٹ کے استعمال کے عادی ہوجائیں گے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تقریباً ایک ماہ تک اس طرح کی مہم جاری رہے گیاس کے بعد بھی اگر لوگوں نے آدھے ہیلمٹ کے استعمال کا چلن برقرار رکھا تو ان پر با ضابطہ جرمانہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گااور آدھا ہیلمٹ پہن کر گاڑی چلانے والوں پر بھی وہی جرمانہ لاگو ہوگا جو بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے والوں پر لاگو کیا جاتا ہے۔ 

ذرائع :  ایس این بی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا