English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام: اسرائیلی حملے میں چھ افراد جان بحق

share with us

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں کم از کم چھ افراد مارے گئے ہیں۔ یہ حملہ شامی دارالحکومت دمشق کی ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔ دمشق کے علاقے میزہ میں واقع عمارت کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ جس عمارت پر حملہ کیا گیا، اُس میں فلسیطینی تنظیم اسلامک جہاد کے ایک اہم کمانڈر اکرم العجوری رہائش پذیر ہیں۔ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا اسرائیلی حملے میں العجوری کی موت ہوئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے داغا گیا تیسرا میزائل دمشق کے علاقے داریا میں گرا۔ آج ہی منگل کو اسرائیل نے فلسطینی علاقے غزہ میں بھی اسلامک جہاد کے ایک اعلی کمانڈر کو حملہ کر کے ہلاک کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا