English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ پارلیمانی کمیٹی برائے فینانس کے لئے نامزد

share with us

راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے سابق وزیر اعظم اور کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر منموہن سنگھ کو اقتصادی معاملوں پر پالیامنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے لئے نامزد کیاہے بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ ’راجیہ سبھا کے صدرنشین نے راجیہ سبھا کے رکن منموہن سنگھ کو ڈگ وجئے سنگھ کے بجائے فینانس کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے۔ صدرنشین نے راجیہ سبھا کے رکن ڈگ وجئے سنگھ کو شہری ترقیات کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے‘۔

  ذرائع کے مطابق اس کمیٹی میں ڈاکٹر سنگھ کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے ہی دگوجے سنگھ نے استعفی دیا تھا ، قابل ذکر ہے کہ ۱۹۹۱ سے ۱۹۹۶ تک ملک کے فائنانس منسٹر رہے ڈاکٹر سنگھ ستمبر ۲۰۱۴ سے مئی ۲۰۱۹ تک راجیہ سبھا ممبر کے طورپر اقتصادی معاملوں کی اسٹیندنگ کمیٹی کے ممبر رہے ڈاکٹر سنگھ حال ہی میں راجستھان سے راجیہ سبھا ممبر چنے گیئ ہیں

پچھلی مدت کار میں اس کمیٹی نے صلاح و مشورے کے لئے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے مختلف متنازعہ مدعوں کو اٹھایا تھا ، جس پر منموہن سنگھ نے بہت فعال کردار اداکیا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا