English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا میں ایم ائی ایم نہیں دے گی بی جے پی یا شیوسینا کا ساتھ :اویسی

share with us

ممبئی :12/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ہم نہ تو بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی حمایت کریں گے اور نہ ہی شیوسینا حکومت کی قیادت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنا رخ ظاہر کر دینا چاہتے ہیں کیونکہ ہم ان دونوں ہی پارٹیوں کے نظریات کے خلاف ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شیوسینا کو حکومت سازی کی دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد گورنر نے این سی پی کو حکومت سازی کے لئے مدعو کیا ہے ایسے میں این سی پی شیو سینا اور کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی کوششوں میں ہے آج اسی کے پیش نظر کانگریس کے سینئر رہنما ممبئی پہونچ رہے ہیں 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا