English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت سازی کے لئے این سی پی کو دعوت ،شیوسینا کومزید مہلت دینے سے گورنر کا انکار

share with us

ممبئی :12/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے آج یہاں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو مہاراشٹر میں حکومت سازی کا دعوی پیش کرنے کیلئے 24گھنٹے کی مہلت دی ہے۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی جینت پاٹل ، چھگن بھجبل ، اجیت پوار ، دھننجے منڈے اور دیگر نے آج یہاں راج بھون میں کوشیاری سے ملاقات کی اور ان سے ریاست کے موجودہ سیاسی صورت حال پر تقریبا نصف گھنٹے سے زائد گفتگو کی ۔

گورنر سے ملاقات کے بعد این سی پی لیڈر جینت پاٹل نے کہا کہ بی جے پی کے حکومت سازی سے انکار اور شیوسینا کی جانب سے حکومت سازی کیلئے مزید وقت طلب کرنے کے دعوے کو گورنر کی جانب سے مسترد کیئے جانے کے بعد تیسری سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے گورنر نے انہیں طلب کیا تھا ۔
اس کے بعد انہوں نے گورنر کو مطلع کیا کہ وہ اپنی ہمنوا سیاسی پارٹیوں سے اس تعلق سے گفتگو کرنے کے بعد ان کے فیصلے سے گورنر کو کل مطلع کریں گے ۔

جینت پاٹل نے کہا کہ گورنر کوشیاری نے این سی پی اراکین کی اس درخواست کو منظور کیا ہے اور کل رات ساڑھے آٹھ بجے تک کی مہلت دی ہے ۔

اسی درمیان بی جے پی کے سینئر لیڈر سدھیر منگنٹی وار نے بتلایا کہ حکومت سازی کے تعلق سے بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سازی کے معاملے میں صرف ویٹ اینڈ واچ (انتظار کیجئے اور دیکھیئے )والی پالیسی پر عمل کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ریاست کے مفاد میں کون کام کرنا چاہتا ہے اور اقتدار کا بھوکا کون ہے ۔

اطلاع کے مطابق آج رات ہی شیوسینا ،راشٹروادی کانگریس اور کانگریس کے اعلی لیڈران کی میٹنگ منعقد ہونے والی ہے جس میں یہ طئے ہو گا کہ شیوسینا کی حکومت سازی میں کس طرح سے تعاون کیا جائے اور کس سیاسی پارٹی کے حصے میں وزارت کے کون سے حصے آئیں گے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا