English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں آج سے انتخابی ضابطہئ اخلاق نافذ 

share with us

بنگلورو 11/نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  کرناٹک کی 15اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کا اعلان ہوگیا ہے۔ریاست کے چیف الیکشن افسر سنجیو کمار نے بتایا کہ ان سیٹوں پر 5دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی 98دسمبر کو ہوگی۔ اعلان کے مطابق 11نومبر سے ریاست میں مثالی ضابطہئ اخلاق نافذ ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ 17ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دئیے جانے کے سبب ریاست کی 15سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ کرناٹک اسمبلی اسپیکر نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی کے فلور ٹسٹ والی تجویز پر 29جولائی کو ووٹنگ سے پہلے 17باغی اکارن اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا۔ یہ ارکان اسمبلی اعتماد کی تجویز کی ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے تھے جس سے کانگریس، جے ڈی ایس اتحاد والی حکومت گرگئی تھی۔ اس سے بی جے پی کو اقتدار میں آنے کا راستہ صاف ہوگیا تھا۔ اسمبلی اسپیکر کے اس فیصلے ارکانِ اسمبلی نے 29جولائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس سے پہلے کمیشن نے 21اکتوبر کو 15سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں سپریم کورٹ میں معاملہ التوا رہنے کے سبب فیصلے کو 5دسمبر تک کے لیے ٹال دیا گیا تھا۔ گذشتہ دنوں کرناٹک میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے 15اراکین اسمبلی کی نااہلیت کے معاملہ میں سپریم کروٹر نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا