English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں ٹیپو جینتی کی منسوخی قابلِ مذمت : سدارامیا 

share with us

بنگلورو 11/نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  کاگوڑا اسمبلی حلقہ کے نااہل کانگریس رکن شریمنت پاٹل کو بی جے پی ٹکٹ دئیے جانے کے امکانات ہیں۔ اس بات سے ناراض ہوکر وہاں کے بی جے پی لیڈر اور گذشتہ انتخابات میں معمولی ووٹوں سے شریمنت پاٹل کے خلاف ہارنے والے راجوکاگے پارٹی سے مستعفی ہوکر کانگرے میں شامل ہوسکتے ہیں۔ حال ہی میں راجو کاگے سابق وزیر ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کرکے کانگریس ٹکٹ دلانے کی اپیل کی تھی۔ اب بتایا گیا ہے انہوں نے کے پی سی سی دفتر میں ہوئے کانگریس مشاہدین اور سینئر لیڈروں کی میٹٹگ میں اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سدارامیا اور کانگریس کے اصول واقدار کو مانتے ہوئے کانگریس میں شامل ہوں گے۔ لیکن کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہائی کمان ہی کریں گے۔ 5دسمبر کو 15حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے کانگریس نے 8حلقوں کے لیے امیدوار طئے کرلیے ہیں۔ مزید 7سے متعلق آ پارٹی دفتر میں بات چیت ہوئی۔ آئندہ دو دنوں میں حتمی فہرست کا اعلان ہواگ۔ اس موقع پر سدارامیا نے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ وسلم اولین مجاہد آزادی تھے، ان کا جشن ودلات سرکاری طور پر منائے جانے کا سلسلہ ایڈی یوروپا نے منسوخ کردیا ہے۔ یہ بات قابلِ مذمت ہے۔ حکومت کی طرف سے ٹیپو جینتی تقریبات منسوخ کیے جانے کے باجوود پرائیوٹ طور پر ٹیپو جینتی منائے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ کے پی سی سی دفتر میں ٹیپو جینتی کیوں نہیں منائی گئی ؟اس سوال پر پہلو تہی کرتے ہوئے سدارامیا نے کہاکہ اس معاملہ میں کے پی سی سی کے صدر دنیش گنڈو راو سے دریافت کریں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا