English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک میں ایک اور بابری مسجد کی تعمیر ممکن نہیں ہے:پرمودمتالک

share with us

 

مسجد کی تعمیر کے لئے ۵ ایکڑ اراضی دینے کا عدالتی فیصلہ درست نہیں : متالک

چکمگلور : ۱۱نومبر۲۰۱۹(فکروخبر/ذرائع)بابری مسجد رام جنم بھومی کے متنازعہ اراضی ملکیت کے معاملہ میں سپریم کور ٹ سے فیصلہ صادرہو نے کے بعد سر رام سینا کےریاستی صدر پرمود متالک نے اشتعال انگیز بیان دیا ہے ، پرمود متالک نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن سنی وقف بورڈ کو مسجد کی تعمیر کے لئے ۵ ایکڑ زمین دئے جانے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ہے ،متالک نے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو بطور معاوضہ۵ ایکڑ اراضی فراہم کرنے کی ہدایت ٹھیک نہیں ہے ، ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لئے شہر آئے متالک نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ سپریم کور نے سنی وقف بورڈ کو مسجد کی تعمیر کے لئے ۵ ایکڑ اراضی دینے کی ہدایت کے ذریعہ اس موقف کو تقویت پہنچایا ہے کہ بابری مسجد وہاں موجود تھی ، متالک نے کہا کہ وہاں مسجد کی تعمیر کے لئے ۵ ایکڈ زمین الاٹ کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ کو نہیں دینی چاہئے تھی ،ہوسکتا ہے عدالت عظمی نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کی فضا کو برقرار رکھنے کے مقصد سے اس قسم کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس طرح کے فیصلہ سے عوام میں یہ پیغام دیا جا سکتا ہے کہ وہاں بابری مسجد ہی تھی ، اس لئے اس قسم کے فیصلہ کا خیر مقدم نہیں کیا جا نا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے عدالت نے گرین سگنل دے دیا ہے ، یہ رام مندر کی تعمیر کے لئے کی گئی جدو جہد کا نتیجہ ہے ، ہماری قربانیوں کو جیت ملی ہے ، وہی اویسی کا بیان ’’عدالت کی جانب سے دی گئی بھیک مسلمانوں کو نہیں چاہئے ،،سینکڑوں بابری مسجد تعمیر کرنے کی طاقت مسلمانوں میں ہے ‘‘ اویسی کے اس بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے متالک نے کہا کہ ملک میں ایک دوسری بابری مسجد کی تعمیر ممکن نہیں ہے ، اویسی کو طاقت ہے تو ملک میں صرف ایک بابری مسجد تعمیر کرکے دکھائیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا