English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کنیرا میں بڑھتے گانجہ فروختگی معاملات پر پولیس نے تشویش کا اظہار، اڈپی میں صرف اکتوبر کے مہینے میں 50سے زائد معاملات درج 

share with us

منگلورو 11/نومبر 2019(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا اورضلع اڈپی میں گانجہ فراہم کرنے والی ٹیموں پر پولیس کی گہری نظر ہے۔ بڑھتی وارداتوں پر پولیس کو جہاں تشویش لاحق ہے وہیں اس پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے نئے طریقے بھی آزما رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں ریاستی وزیر داخلہ بساوراج بومائی نے اڈپی کا دورہ کرکے گانجہ فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کو سخت کارروائی کرنے کے ہدایات بھی جاری کی تھیں۔
    ذرائع کے مطابق گذشتہ تین سالوں میں اڈپی میں گانجہ فروخت کیے جانے کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ 2017میں 49معامات تھے اور 2018میں 106۔ صرف 2019میں 166معاملات درج کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف ماہِ اکتوبر میں 50سے زائد معاملات درج ہیں۔ 
    پولیس سپرنڈنٹ نشا جیمس کے مطابق گانجہ ٹرین، بس اور کورئیر پارسل کے ذریعہ ضلع میں لایا جارہا ہے۔ خصوصاً ہم کوریل پارسل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اور بس ڈرائیوروں کو بھی ہدایات جاری کی گئیں وہ نامعلوم افراد کے پاس سے ہرگز پاسل نہ لیں۔ ایس پی نے تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں سے بھی کہا ہے کہ وہ ہاسٹل کی خصوصی طور پر چیکنگ کریں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا