English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا کے سب سے بڑے دبئی شاپنگ مال میں پانی بھر گیا

share with us

دبئی : متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں آئندہ چند روز تک مزید بارش کا امکان ہے، حکام نے ڈرائیوروں اورعوام کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، گزشتہ روزکی طوفانی بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں آئندہ چند روز تک بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے، حکام نے بارش کے پیش نظرڈرائیورز اورعوام کوخصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روزدبئی میں موسلادھاربارش نے دبئی میں جل تھل ایک کردیا تھا ، دنیا کے سب سے بڑے دبئی شاپنگ مال میں بھی پانی بھرگیا جبکہ نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے تھے ، سڑکوں پر رش کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

بارشوں کی وجہ سے نکاسی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا اور سڑکوں پر تین سے چار فٹ پانی کھڑا ہوگیا، تاہم کسی بھی علاقے میں خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، خلیج ٹائمز کی جانب سے برسات کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔

بارشوں کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کے حکام نے تمام تعلیمی اداروں اور نجی و سرکاری دفاتروں کل بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا