English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودیہ میں گرفتارفلسطینیوں کی رہائی کے لیے شاہ سلمان سے مداخلت کی اپیل

share with us

عمان 11/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں زیرحراست فلسطینیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر سعودیہ میں گرفتار اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مدداخلت کی اپیل کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہریوں نے اردنی وزارت خارجہ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے ایک مکتوب پہنچایا ہے جس میں سعودی عرب کی قیادت بالخصوص شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سعودیہ میں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو رہا کرانے کا حکم صادر کریں۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بہت سے بہن بھائی 9 ماہ سے سعودی عرب میں پابند سلاسل ہیں۔ ان کے اہل خانہ، بہن بھائی، بچے اور دیگر افراد سخت پریشان ہیں۔ ہم سعودی عرب کی فرمانرواہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پرزور اپیل کرتےہیں کہ سعودی کی جیلوں میں ڈالے گئے تمام فلسطینیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔

مکتوب میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب میں زیرحراست فلسطینیوں میں دانشور، صحافی، ڈاکٹر، اساتذہ اور انجینیرز سمیت کئی دوسرے پیشوں سے منسلک شہری شامل  ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی خبریں گذشتہ کئی ماہ سے ذرائع ابلاغ پر شائع ہو رہی ہیں۔ سعودی عرب نے کئی سرکردہ فلسطینی رہ نمائوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔

سعودی عرب میں گرفتار حماس کے ایک سینیر رہ نما ڈاکٹر محمد صالح الخضری اور ان کے صاحب زادے بھی شامل ہے۔ الخضری اور ان کےبیٹے کو سعودی پولیس نے رواں سال اپریل میں حراست میں لے لیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق سعودی عرب میں گرفتار فلسطینیوں میں کی تعداد 60  بتائی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا