English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا میں بی جے پی نہیں بنا پائی سرکار ، گورنر نے شیوسینا کو دی حکومت سازی کی دعوت

share with us

 

ممبئی:11/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر میں حکومت سازی کا بحران اُس وقت مزید دلچسپ ہو گیا جب حکومت سازی کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے انکار کر دیا، اسمبلی الیکشن کے نتائج کے بعد ریاست میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری بھارتیہ جنتا پارٹی کے انکار کے بعد سیاسی حلقوں میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیوسینا کے لئے حکومت سازی کا میدان بی جے پی خالی چھوڑ دیا ہے، بی جے پی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے کہا کہ ہم نے اخیر تک کوشش کی کہ اقتدار سازی کے لئے شیوسینا کا ساتھ لیا جائے لیکن ایسا نہیں ہو سکا، شیوسینا کے اڑیل رویہ کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، شیو سینا چاہے تو حکومت بنا لے ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہے۔

اس دوران این سی پی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ شیو سینا نے حکومت بنانے کے لئے ہمیں مدد کے لئے کوئی تجویز نہیں دی اور اس تعلق سے حتمی فیصلہ پارٹی سربراہ شرد پوار کریں گے، دوسری جانب کانگریس لیڈر ملند دیورا نے ٹوئٹر کے ذریعے گورنر سے درخواست کی ہے کہ بی جے پی اقتدار بنانے میں ناکام ہے اس لئے کانگریس اور این سی پی کو حکومت بنانے کی دعوت دی جائے۔

وہیں مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے آج مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے لئے دوسری سب سے بڑی پارٹی شیوسینا کے نو منتخب اراکین کے لیڈر ایکناتھ شندے سے ان کی پارٹی کو حکومت بنانے اور اکثریت ثابت کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لئے پوچھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا