English   /   Kannada   /   Nawayathi

سونا اسمگل کرنے کے دوران بھٹکل سے تعلق رکھنے والا نوجوان منگلورو میں گرفتار 

share with us

منگلورو 10/ نومبر 2019 (فکروخبر نیوز) سونا اسمگل کرنے کے الزام میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو ڈی آر آئی افسران کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصولہ ہوئی ہے۔ ڈی آرآئی کی کارروائی کے دوران اس کے پاس موجود 1.5کلو سونا ضبط ضبط کیا گیا جس کی مالیت 59.52لاکھ بتائی جارہی ہے۔ مختلف ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  نوجوان بنگلور سے بھٹکل تک کا سفر طئے کرنے کے دوران منگلو رکے بیجائی بس اڈے پر ڈی آر آئی افسران کی جانب سے پوچھ تاچھ کی گئی جس میں اس نے اس کے پاس موجود سونے کے متعلق کوئی تشفی بخش جواب نہیں دیا اور نہ دستاویزات پیش کرنے میں کامیاب رہا۔ بعد میں افسران کو یہ جاننے میں دیر نہیں لگی کہ اس نے یہ سونا اسمگل کیا ہے۔ دوران تفتیش اس نے بتایا کہ وہ دبئی سے سنگاپور پہنچا جہاں سے وہ چنئی پہنچ کر بنگلور پھر وہاں سے اڈپی جانے والی بس پر سوار تھا جہاں سے اسے بھٹکل پہنچنا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ سونا سکریٹ کے پاکٹ میں چھپا یا ہوا تھا۔ نوجوان نے افسران کو یہ بھی بتایا کہ وہ بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے نوجوان کا ہے اور میرا کام صرف دوسروں تک اس کو پہنچانا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا