English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابات میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے حماس کی سیاسی قوتوں سے مشاورت

share with us

غزہ:10/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے فلسطین میں متوقع انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے دیگر فلسطینی سیاسی دھڑوں کے ساتھ صلاح مشورہ شروع کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے دو روزہ سیاسی مشاورتی اجلاس غزہ میں بلایا گیا جس میں مختلف فلسطینی سیاسی جماعتوں، مذہبی اورسماجی قوتوں نے شرکت کی۔ ان میں تنظیم آزادی فلسطین میں شامل تنظیموں کی قیادت بھی شریک تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا مقصد انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور انہیں دور کرنے کے لیے متفقہ حکمت عملی اختیار کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو فلسطینی الیکشن کمیشن کیے چیئرمین حنا ناصرنے غزہ کی پٹی کے دورے کےدوران فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی قیادت سےملاقات کی۔ اس موقع پرانہوں نے صدر عباس کی طرف سے تمام جماعتوں کی قیادت کے نام بھیجے گئے مکتوب بھی ان کے حوالے کیے اور ان سے مکتوبات کے جواب دینے کو کہا گیا۔

حماس نے 28 اکتوبر 2019ء کو مرکزی کونسل، صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا