English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپین میں ایک برس کے دوران دوسرے پارلیمانی انتخابات، پولنگ شروع

share with us

سپین میں وفاقی پارلیمانی انتخابات کے لیے آج اتوار کے روز پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ سپین میں ایک برس کے دوران دوسری مرتبہ انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ انتخابات میں قریب سینتیس ملین اہل ووٹر رائے دہی کے عمل میں حصہ لیں گے۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق سابق وزیر اعظم پیدرو سانچیز کی سوشلسٹ ورکرز پارٹی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ تاہم اس مرتبہ بھی یہ جماعت ممکنہ طور پر حکومت سازی کے لیے درکار اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔ جائزوں کے مطابق دائیں بازو کی عوامیت پسند ووکس پارٹی سپین میں تیسری بڑی سیاسی طاقت بن کر سامنے آ سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا