English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہانگ کانگ مظاہرے ختم کرنے کے لیے سکیورٹی کے قوانین سخت بنائے جائیں، چین

share with us

بیجنگ:10/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)چین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں کئی ماہ سے جمہوریت کے حق میں جاری پرتشدد مظاہروں کی بنیادی وجہ سکیورٹی قوانین کا سخت نہ ہونا ہے۔ بیجنگ نے سکیورٹی قوانین سخت تر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اتوار کے روز یہ بیان ہانگ کانگ اور مکاؤ کے امور کے چینی ڈائریکٹر ژانگ ژیاؤمنگ نے دیا۔ ژیاؤمنگ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ہانگ کانگ میں گورننس کی بہتری کی ضرورت ہے۔ بیجنگ حکومت کے اس مطالبے کے بعد خدشہ ہے کہ چین کے نیم خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے مزید پرتشدد ہو جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا