English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کو عالمی طاقتوں اور خلیجی ممالک سے بات کرنی چاہیے، یو اے ای

share with us

ابوظبی :10/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران سے کہا ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کرے۔ یواے ای کے ایک سینیئر اہلکار کے بقول ایران کو عالمی طاقتوں اور خلیجی ممالک کے ساتھ بات چیت کرنا چاہیے تاکہ کوئی ایسا نیا معاہدہ طے پائے، جوخطے کی کشیدگی میں کمی کا باعث بن سکے۔ اس اہلکار نے مزید کہا کہ اس طرح اقتصادی سرگرمیاں بھی بہتر ہوں گی۔ موسم گرما میں یو اے ای کے پانیوں میں آئل ٹینکر اور سعودی کمپنی آرامکو پر ہوئے حملوں کے بعد خطے میں تناؤ شدید ہو گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا