English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں تیل کے نئے ذخائر دریافت

share with us

تہران:10/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ایران میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ یہ بات ایرانی صدر حسن روحانی نے آج اتوار کے روز بتائی ہے۔ روحانی کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں نئی آئل فیلڈ میں پچاس بلین بیرل سے زائد خام تیل کے ذخائر ہیں۔ تہران حکومت نے یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا ہے جب اس ملک کی معیشت امریکا کی سخت ترین پابندیوں کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ ایران اس وقت خام تیل کی پیدوار کے حوالے سے دنیا کا چوتھا اور قدرتی گیس کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ تاہم امریکی پابندیوں کے باعث تہران حکومت کو توانائی کی برآمد میں مشکلات درپیش ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا