English   /   Kannada   /   Nawayathi

نا اہل اراکین اسمبلی کو سپریم کورٹ سے جھٹکا

share with us

بنگلور :09نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع) ریاستی اسمبلی سے نا اہل قرارپانے والے ۱۷ اراکین اسمبلی کو سپریم کورٹ میں اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب عدالت نے ان کی اس درخواست کو مسترد کر دیا کہ ۱۵ اسمبلی حلقوں کے لئے ۵ دسمبر کو مقررہ انتخابات کوملتوی کر دیا جائے ، عدالت عظمی میں سماعت کے دوران نا اہل قرار پانے والے کی طرف سے پیروی کرتے ہوئے سینئر وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ عدالت نے اس معاملہ میں چونکہ اب تک اپنا فیصلہ صادر نہیں کیا ہے اس لئے ان کے حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات کی تاریخ کو مزید دس دنوں کے لئے ملتوی کر دیا جائے ، عدالت کو بتایا گیا کہ ۱۱ نومبر سے ان حلقوں میں نامزدگیوں کے اندراج کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے اس لئے ان حلقوں میں انتخابات کی تاریخ کو مزید کچھ دنوں کے لئے ٹالا نہیں جا سکتا ہے ، تاہم عدالت نے وکیل کو ہدایت دی کہ اس ضمن میں چہار شنبہ کے روز ایک عرضی داخل کی جائے ، اس مرحلے میں غور کیا جائے گا ، اسمبلی اسپیکر کی طرف سے اراکین اسمبلی کو ناہل قرار دئے جانے کے فیصلے کا چیلنج کرتے ہوئے جو عرضی دائر کی گئی ہے اس پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ،جو کسی بھی وقت منظر عام پر آنے والا ہے ،اس لئے اراکین اسمبلی کی طرف سے یہ درخواست کی گئی کہ جب تک عدالت کا فیصلہ نہ آجائے ان کے حلقوں میں انتخابات کو ملتوی کیاجائے ، تاہم عدالت نے ان اراکین کے وکیل کی طرف سے پیش ہونے والے تمام دلائل کو مسترد کر دیا اور انتخابات کو ملتوی کرنے سے صاف انکار کر دیا، جسٹس رامنا پر مشتمل بینچ نے مشورہ دیا کہ اس ضمن میں ایک عرضٰ چہار شنبہ کے روز دائر کی جائے ممکن ہے کہ عدالت اس عرضی پر اپنا فیصلہ سنائے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا