English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد توحید کی توسیع کے بعد قاضی جماعت المسلمین بھٹکل کے دستِ مبارک سے افتتاح 

share with us

بھٹکل 09/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  مساجد اللہ کے گھر ہوا کرتے ہیں جہاں پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جاتی ہے۔ مساجد تعمیر کرنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ وہاں اللہ کو یاد کیا جائے لیکن اس کے لیے ہماری سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ ہم اسے آباد کرنے کی کوشش کریں اور اس کے لیے فکریں کریں۔ مساجد کی آبادی کی فکر کی جائے گی تو مسجدیں آباد رہیں گی اور اس کا اصل مقصد حاصل ہوگالیکن اگر خدانخواستہ اس کی آبادی کی فکر نہ کی جائے تو پھر اس کا اصل مقصد حاصل نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسجد توحید کے افتتاحِ جدید کے موقع پر علماء کرام نے کیا۔ یاد رہے کہ مسجد توحید کا افتتاح بروز جمعہ بعد عصر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل محترم مولانا محمد اقبال ملا ندوی کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا، اس موقع پر اس بات کا اظہار کیا ہے کہ یہاں پر پہلے ایک چھوٹی سی مسجد تعمیر کی گئی تھی لیکن بڑھتی آبادی کے پیشِ نظر وہ اپنی تنگدامنی کی شکایت کررہی تھی۔ اسی لیے اس کی توسیع کا منصوبہ تیار کیا گیا اور پھر اس کے لیے کوششیں، اللہ کے فضل سے اس مسجد کی تعمیر جدید کا کام مکمل ہونے کے بعد ہم یہاں اس کے افتتاحی تقریب میں جمع ہیں۔ اس موقع پر اسٹیج پر ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد شفیع شاہ بندری صاحب، قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی، مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانامقبول احمد کوبٹے ندوی، استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد انصار خطیب ندوی مدنی، نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی، مسجد کے ذمہ داروں میں جناب محمد غوث خلیفہ اور ڈاکٹر حنیف شباب وغیرہ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا