English   /   Kannada   /   Nawayathi

بعض باتیں آپ کو ناپسند ہوتی ہیں لیکن وہ خیر کا پہلو لئے ہوئے ہوتی ہیں

share with us

 


ممبئی :09/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)بابری مسجد اور رام جنم بھومی معاملے میں آج سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ ظاہر ہونے کے بعد جمعیۃعلماء ہند قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار احمد اعظمی نے ممبئی میں اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان پانچ ایکڑ زمین کا محتاج نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کی ثبوت و شواہد کی روشنی میں عدالت عظمیٰ سے انصاف کی امید تھی جو پوری نہیں سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں،لیکن فیصلہ میں کافی تضاد ہیں،جس سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔ایسے موقع پر ہمیں قرآن کے اس حکم کو پیش نظر رکھنا چاہئے جس میں کہا گیا ہے کہ  ’بعض باتیں آپ کو ناپسند ہوتی ہیں لیکن وہ خیر کا پہلو لئے ہوئے ہوتی ہیں‘۔مسلمانوں کو مایوس نہیں ہونا ہے،اور ملک کے امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ہے۔
گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ ثبوت و شواہد کی بنیاد پر اپنا حق لینے گئے تھے،پانچ ایکڑ زمین کی بھیک لینے نہیں۔مسلمانوں کو مسجد کی جگہ کسی کو فروخت کرنے یا تبادلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ہم نے مسجد کا تقدس بحال کرنے کے لئے پوری قانونی لڑائی لڑی،ہمارے وکلاء نے نہایت دیانت داری کے ساتھ اپنا مقدمہ پیش کیا، ہم اتنے ہی کے مکلف تھے۔اور ہم شروع سے کہتے آرہے تھے کہ عدالت کا فیصلہ جو بھی ہوگا ہم اسے تسلیم کریں گے۔اور تسلیم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اس فیصلہ کے خلاف کوئی احتجاج نہ کیا جائے،بلکہ امن و امان قائم رکھ کر اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کی کوشش کی جائے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا