English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیرمیں بندشوں پر استعفی دینے والے افسر پر وزارت داخلہ نے داخل کی چار شیٹ ، افسر نے دیا منھ توڑ جواب

share with us

نئی دہلی :07نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)کشمیر میں پابندیاں عائد کرنے کے خلاف احتجاجا اپنے عہدے سے استعفی دینے والے ائی اے ایس افسر کنن گوپی ناتھن کے خلاف وزارت داخلہ نے چارج شیٹ بھیجی ہے ، اور انہیں ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے کا قصوروار قر دیا ہے ، کنن گوپی ناتھن بھی وزارت داخلہ کو منھ توڑ جواب دیا ہے ، انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت وزیر داخلہ امت شاہ سے دہلی کے حالات نہیں سنبھل پا رہے ہیں جہاں ان کے ناک کے نیچے پولس اور وکلا میں مسلسل تصادم ہو رہا ہے ، ایسے مشکل حالات میں میں انہیں پریشان نہیں کروں گا ، اسی لئے تصدیق کررہا ہوں کہ مجھے یہ چارج شیٹ مل گئی ہے ، گوپی ناتھن نے وزارت داخلہ کی چارج شیٹ کے پہلے صفحہ کا عکس بھی ٹویٹر پر اپ لوڈ  کیا اور بتایا کہ ان کے خلاف انکوائری بٹھائی گئی ہے ،اور انہیں وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اس معاملہ میں کوئی سیاسی دباو بنانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ انہوں نے اپنی ڈیوٹی کو صحیح طریقے سے انجام نہیں دیا ہے

   گوپی ناتھن نے مزید کہا کہ سیاسی دباو بنانے کی وارننگ بالکل بچوںجیسی ہے ، میں امت شاہ صاحب پر کیسے دباو بنا سکتاہوں کیوں کہ اس میں تو ماہر وہ ہیں ،

     واضح رہے کہ گوپی ناتھن نے کشمیر سے دفعہ ۳۷۰ ہٹائے جانے کے بعد وہاں عائد پابندیوں کی کھل کر مخالفت کی تھی اور پانے عہدے سے استعفی دے دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ ہم انے ائی اے ایس میں شمولیت ملک کی خدمت اور ملک کے عوام کی خدمت کے لئے اختیار کی تھی لیکن یہاں اظہار رائے کی آزادی کو بری طرح کچلا جا رہا ہے اور پورا ملک خاموش بیٹھا ہے ، مجھے کشمیریوں سے ہمدردی ہے کیونکہ انہیں محصور کیا جا رہا ہے لیکن وہ خاموش نہیں بیٹھ رہے ہیں وہ احتجاج درج کروا رہے ہیں  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا