English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی کرناٹکا میں موسم نے دوبارہ کروٹ لی

share with us

بھٹکل 06/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  ساحلی کرناٹکا میں ایک بار پھر موسم نے کروٹ لی ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ کڑک اور گرج سے عوام کو ایسے لگ رہا ہے کہ ابھی بارش کے موسم کی شروعات ہے۔ پیر کے روز رات کے اوقات میں ہلکی بارش ہوئی اور منگل کے روزرات دس بجے کے بعد سے موسلادھار بارش ہوئی اور کڑک اور گرج کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں ہی میں محصور ہوگئے۔ بہت سے وہ حضرات جو اپنی دکانوں یاپھر گھر سے باہر اپنے کام کاج پر تھے انہیں کڑک اورگرج کے ساتھ ساتھ بارش کے رکنے کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑا۔ موسم کے اچانک بدلنے سے کسانوں کی نیندیں حرام ہوگئیں ہیں۔ دھان کی فصل بالکل تیار ہے لیکن وقفہ وقفہ سے بارش کی وجہ سے فصل کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا