English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق و لبنان میں احتجاجی مظاہروں میں تشدد کے واقعات کا ذمہ دار ایران ہے، مائیک پومپیو

share with us

06/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی  وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو  نے دعوی کیا ہے کہ عراق و لبنان میں پُر تشدد  احتجاجی مظاہروں  کا موجب   ایران  ہے۔

پومپیو نے ٹویٹر   پر اپنے بیان میں عراق اور لبنان میں بیروزگاری، بد عنوانی اور سرکاری خدمات  کے فقدان  جیسے اسباب کے ساتھ  چھڑنے والے مظاہروں پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ "عراقی و لبنانی عوام اپنے ملکوں کا کنٹرول  دوبارہ  اپنے ہاتھ میں لینے کے متمنی ہیں اور ایرانی انتظامیہ کے انقلاب کے نام پر  صرف  اور صرف بد عنوانیوں کو جنم دینے کی سوچ رکھتے ہیں۔  عراقی و لبنان عوام اپنے  ذاتی اظہارِ خیال کو  ایرانی  پیشوا علی خامنائی کے  جبری  نظریے سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔"

واضح رہے  کہ عراقی  عوام، بیروزگاری، خرد برد اور سرکاری خدمات کی کمیابی  کے خلاف احتجاج کرنے کے زیر مقصد ملک کے مختلف علاقوں میں جلسے جلوس نکال رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے عراق مشن نے اطلاع دی  تھی  کہ یکم اکتوبر  سے ابتک جاری مظاہروں  میں 254  افراد ہلاک  جبکہ ہزاروں زخمی  ہو گئے  ہیں۔

لبنان میں 17 اکتوبر کو اقتصادی مسائل  اور نئے ٹیکسوں کے خلاف رد عمل کے طور پر چھڑنے والے احتجاجی مظاہرے  ٹیکنو کریٹس پر مشتمل ایک خود مختار حکومت قائم کیے جانے کے مطالبے کے ساتھ جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا