English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر مسلموں کے بیت اللہ شریف میں داخلے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

share with us

جدہ 06/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ حرم شریف میں طواف کے عمل کو دیکھ رہے ہیں، اس ویڈیو کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے غیر مسلموں کو حرم مکی میں داخلے کی اجازت دے دی ہے تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ بات دراصل پراپیگنڈا کے طور پر پھیلائی گئی ہے۔ حقیقت میں یہ وہ لوگ تھے جو نو مسلم تھے جو اپنی زندگی کا پہلا عمرہ کر رہے ہیں اور بہت ذوق و شوق کے ساتھ بیت اللہ شریف کی زیارت کر رہے ہیں۔

و اضح رہے کہ حالیہ دنوں میں چند نومسلم افراد کی بیت اللہ شریف میں موجودگی کو دکھا کرسوشل میڈیا پر یہ پروپیگنڈا کیا جارہا تھا کہ سعودی عرب نے غیر مسلموں کو حرم شریف میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا