English   /   Kannada   /   Nawayathi

یونان میں ایک ٹرک سے 39 افغان تارکین وطن برآمد

share with us

ایتھنز06/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)یونان میں ایک ریفریجریٹر ٹرک سے 39 افغان باشندوں سمیت 41 غیر قانونی تارکین وطن برآمد ہوئے جس پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے شمالی علاقے میں پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک ریفریجریٹر ٹرک سے 41 تارکین وطن کو تحویل میں لے لیا۔ ان میں سے 39 کا تعلق افغانستان سے جب کہ ایک کا تعلق شام اور ایک کا ایران سے ہے۔

ٹرک میں چھپ کر کئی غیر قانونی طور پر سرحدیں عبور کر کے کئی دنوں تک کا سفر کرنے والے تارکین وطن کی صحت بہتر ہے تاہم 4 تارکین وطن کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق جارجیا سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام تارکین وطن کی شناخت کے عمل میں 2 روز لگ سکتے ہیں۔ ٹرک سے متعلق معلومات جمع کر رہے ہیں۔ ٹرک سے برآمد ہونے والے تمام افراد کی عمریں 22 سے 48 سال کے درمیان ہے۔

واضح رہے کہ 10 روز قبل برطانیہ میں ایک کنٹینر سے 39 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں جو ویت نام کے شہری تھے جب کہ تین روز قبل فرانس اور اٹلی کی سرحد کے نزدیک ایک ٹرک سے 31 پاکستانی تارکین وطن پکڑے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا