English   /   Kannada   /   Nawayathi

بار بار توجہ دلانے کے باوجود سڑک کی مرمت کام ہنوز باقی،بلال کھنڈ گلمی کی خستہ حال سڑک کی مرمت محلہ کے نوجوانوں نے ہی کرڈالی 

share with us

بھٹکل 04/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  گلمی بلال کھنڈ کے علاقہ کی خستہ حال سڑک بار بار توجہ دلائے جانے کے باوجود مرمت نہ کیے جانے سے ناراض نوجوانوں نے آج خود ہی سڑک کی مرمت کرڈالی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے اہم راستے کو جوڑنے والی یہ سڑک کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ کئی مرتبہ متعلقہ ذمہ داروں تک یہ بات پہنچائی گئی لیکن اس طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔اسی وجہ سے محلہ کے نوجوانوں نے خود سڑک کی مرمت کا بیڑا اٹھایا۔ بلال یوتھ اسپورٹس کلب کے ذمہ داروں کے مطابق ذمہ داران صرف سڑک کی تعمیر کے وعدے کرکے یہاں سے چلے جاتے ہیں لیکن مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ہے۔ عوام کا ماننا ہے کہ اب عوام کو اپنے مسائل حل کرنے کے لیے خود اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد امید کی جاسکتی ہے کہ اس کی طرف متعلقہ ذمہ داران توجہ دلاکر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا