English   /   Kannada   /   Nawayathi

جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے وفد نے رکن اسمبلی سے ملاقات کرکے خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا کیا مطالبہ 

share with us

بھٹکل 04/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے حدود میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے مطالبہ کو لے کر جماعت کے ذمہ دارو ں نے آج رکن اسمبلی سے ملاقات کی اور ان محلوں کا دورہ کرنے کی بھی درخواست کی۔ ذمہ داروں نے رکن اسمبلی کو یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کئی علاقوں میں سڑکوں کی حالت ناقابلِ بیان ہے جہاں سے گذرنا دشوار ہورہا ہے۔ فردوس نگر جانے والی سڑک کی حالت اتنی خستہ ہے کہ ہچکولے کھاتے ہوئے وہاں سے سواریوں کو گذرنا پڑرہا ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ سالوں سے ان سڑکوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔ مکینوں کی جانب سے کئی مرتبہ اس کی مرمت کی کوششیں کی گئیں لیکن ناکام ثابت ہوئیں۔ جماعت کے وفد نے رکن اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ جلد اس کی مرمت کا انتظام کیا جائے اور لوگوں کو راحت دلائی جائے۔ 
    رکن اسمبلی سنیل نائک نے میمورنڈ م حاصل کرنے کے بعد تیقین دلایا کہ جلد ہی ان علاقوں کا سروے کرکے وہاں کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دلائی جائے گی۔ اس موقع پر جماعت کے جنرل سکریٹری محمد اقبال بنگالی،  سلیمان خورشے،  جعفری بنگالی ،  صلاح الدین ابو، سید علی ،  حسن اکبر،  رحمت اللہ عثمانی، مائناریٹی شعبہ کے بھٹکل اور ہوناور کے ذمہ دار جناب شمس الدین وغیرہ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا