English   /   Kannada   /   Nawayathi

چینی باشندوں کی سعودی عرب کی سیاحت میں دلچسپی کیوں؟

share with us

ریاض 03؍ نومبر 2019 (فکروخبر/ ذرائع) سعودی وزارت خارجہ نے بدھ 30 اکتوبر تک 77000 سے زیادہ سیاحتی ویزا جاری کرنے کی تصدیق کی ہے۔ سعودی عرب کے سیاحتی ویزے حاصل کرنے والوں میں چین پہلے نمبر پر ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب کے سیاحتی ویزوں کے حصول میں چین سر فہرست رہا۔ تقریباً 18 ہزار چینی سیاحوں نے سعودی عرب کے سیاحتی ویزے حاصل کیے۔ اس کے بعد برطانیہ کے 17 ہزار شہریوں نے سیاحتی ویزے حاصل کئے۔ چین اور برطانیہ اکتوبر میں سعودی عرب کے سیاحتی ویزے حاصل کرنے والے کل سیاحوں کا 46 فی صد ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق 8926 سیاحوں نے سعودی عرب کی سیاحت کے لیے ویزے لیے۔ اس کے علاوہ ملائیشیا، کینیڈا، قزقستان، جرمنی اور آسٹریلیا سے بھی بڑی تعداد میں لوگ سعودی عرب کی سیر کے لیے آئے۔

سعودی عرب نے اپنی تاریخ میں پہلی بار سیاحتی ویزا جاری کرنے کے 33 دن بعد یہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ ویزا میں 49 ممالک کے شہری شامل ہیں جن کو سعودی عرب میں سیاحت کے لیے داخل ہونے کے لیے مفت ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ان ملکوں میں یورپ، آسٹریا، بیلجیم، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، لٹویا، لیچینسٹین، لیتھوانیا، پولینڈ، پرتگال، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، موناکو، انڈورا، روس، مونٹیرو، سان مارینو، یوکرین، انگلینڈ، بلغاریہ، رومانیہ، کروشیا، قبرص، اور ایشیا کے 7 ممالک برونائی، جاپان، سنگاپور، ملائیشیا، جنوبی کوریا، قازقستان اور چین اور شمالی امریکا میں دو ریاستوں، امریکا اور کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے شہری شامل ہیں۔

ذرائع : قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا