English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاض: اسلحے کی نمائش اور اغوا کے واقعے سے متعلق تفصیلات

share with us

ریاض 02؍ نومبر 2019(فکروخبر/ ذرائع) سعودی عرب میں استغاثہ نے ریاض میں پیش آنے والے اُس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کے متعلق وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان وڈیوز میں ایک شخص کو بزور طاقت ایک سفید گاڑی (KIA) کی ڈگی میں زبردستی بٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے،،، بعد ازاں اسے آتشی اسلحے کے ذریعے دھمکایا بھی گیا۔ یہ واقعہ سعودی درالحکومت کی ایک سڑک پر پیش آیا۔

استغاثہ کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات میں تین افراد کو شامل کیا گیا ہے جو اس مجرمانہ کارروائی میں ملوث تھے۔ واقعے کے مرکزی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا تا کہ اس کی طبی حالت سے متعلق تفصیلی رپورٹ سامنے آ جائے۔ اسی طرح واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

ریاض صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان شاکر التویجری نے بتایا تھا کہ اسلحے کی نمائش کرنے والے اور ایک دوسرے شخص کو دھمکا کر زبردستی گاڑی میں سوار کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

التویجری کے مطابق واقعے میں تین مقامی نوجوان شامل ہیں جن کی عمریں تیس برس کے اندر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان افراد کا ایک دوسرے سے تعلق ظاہر ہوا ہے اور واقعے کے وقت یہ لوگ نارمل حالت میں نہیں تھے۔ سعودی حلقوں کی جانب سے جمعے کی دوپہر ایک وڈیو کلپ وائرل کیا گیا تھا۔ وڈیو میں ایک نوجوان کو کھلم کھلا اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ بعد ازاں ایک دوسرا وڈیو کلپ گردش میں آیا جس میں سیکورٹی اداروں کو مذکورہ گاڑی کو روک کر ہتھیار تھامے شخص اور اس کے دیگر ساتھیوں کو حراست میں لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا