English   /   Kannada   /   Nawayathi

البغدادی کی موت سے متعلق ٹرمپ نے بولا جھوٹ؟ تازہ رپورٹ میں انکشاف، ہنگامہ برپا

share with us

واشنگٹن 02؍نومبر2019(فکروخبر/ ذرائع) گزشتہ دنوں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آئی ایس آئی ایس سرغنہ ابوبکر البغدادی کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ البغدادی کتے کی طرح مارا گیا اور اب دنیا محفوظ ہے۔ لیکن ایک تازہ رپورٹ کے مطابق البغدادی کی موت کے معاملے پر امریکی صدر نے جھوٹا بیان دیا۔ اس رپورٹ کے بعد ٹرمپ کے بیان پر کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔

دراصل اتوار کو ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہفتہ کے روز یعنی 26 اکتوبر کی شب کو امریکی فوج نے آئی ایس آئی ایس سربراہ ابو بکر البغدادی کو ایک آپریشن کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ٹرمپ اس پورے آپریشن کو دیکھ رہے تھے۔ ٹرمپ نے بتایا تھا کہ مرنے سے پہلے اپنی جان بچانے کے لیے بغدادی رو رہا تھا، گڑگڑا رہا تھا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا تھا کہ خود کو پھنستا دیکھ کر بغدادی نے اپنے جسم پر بندھی ویسٹ کو آگ لگادی اور خود کو بم سے اڑا لیا تھا۔ اس دوران اس کے تین بچے بھی مارے گئے تھے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق نام نہ بتانے کی شرط پر امریکی فوج کے افسران نے کہا کہ انھیں اس آپریشن کی پوری جانکاری شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ فوج کے افسران نے یہ بھی کہا کہ البغدادی کی موت کو لے کر کیے گئے ٹرمپ کے دعووں کا ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ ایک امریکی افسر کے مطابق ٹرمپ کا البغدادی کی موت کی کہانی سنانے کا مقصد صرف لوگوں کی واہ واہی لوٹنا تھا۔ افسران نے کہا کہ صدر ٹرمپ آپریشن کے جس ویڈیو کو دیکھ رہے تھے، اس میں آڈیو بھی نہیں تھا۔ وہائٹ ہاؤس نے بھی ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

البغدادی کی موت کے دو دن بعد امریکہ کی جانب سے اس پورے آپریشن کا ویڈیو اور تصویر جاری کی گئی تھی۔ اس میں امریکی فوج بڑے ہی منصوبہ بند طریقے سے البغدادی کے ٹھکانے پر حملہ کرتی ہوئی نظر آ رہی تھی۔ حالانکہ یہ آپریشن تقریباً 2 گھنٹے تک چلا لیکن اس دوران البغدادی کے رونے، چیخنے، چلانے یا گڑگڑانے کی تصدیق کسی نے بھی نہیں کی۔

اس کے پیش نظر یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ کیا ٹرمپ نے دنیا سے جھوٹ بولا! امریکہ کے سابق صدر جارج بش کے ایڈوائزر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو لگاتار جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بننے کے بعد سے ٹرمپ نے 13 ہزار جھوٹے بیان دیئے ہیں۔ ایک سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ 19 فیصد لوگ ہی ایسا مانتے ہیں کہ ٹرمپ سچ بولتے ہیں جب کہ 40 فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ وہ کبھی کبھی سچ بولتے ہیں۔ علاوہ ازیں 41 فیصد لوگوں نے مانا تھا کہ ٹرمپ کبھی بھی سچ نہیں بولتے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخاب سے پہلے ٹرمپ نے لوگوں کی واہ واہی لوٹنے کے لیے کئی ایسے جھوٹے بیان دیئے ہیں۔

 

ذرائع : قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا