English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی کے پولیس اسٹیشنز میں اب کیا کچھ نیا ہوگا

share with us

دبئی:30اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے دو پولیس اسٹیشنز میں ’ورچوئل عدالتیں‘‘ قائم کردی گئیں جہاں مدعا علہیان کو اپنے مقدمات لڑنے کی مکمل اجازت ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں دبئی پولیس اور جنرل ہیڈ کوارٹر میں ٹرائل رومز (مقدمے کی سماعت والے کمرے) بنائے گئے جہاں پر ویڈیو کانفرنس کی سہولت موجود ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ البرشاہ اور بور دبئی پولیس اسٹیشن میں بنائی جانے والی مجازی عدالتیں دبئی پولیس کونسل اور پبلک پراسکیوشن کے تعاون سے قائم کی گئیں۔

دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ الماری کا کہنا تھا کہ ’’ورچوئل کورٹ رومز میں ایسی جدید سہولیات فراہم کی گئیں جن کی بدولت ملزمان کو اپنے دفاع کا مکمل موقع ملے گا، انہیں تمام عدالتی سہولیات فراہم کی جائی گی، ان اقدامات کی بدولت مقدمے کا فیصلہ بھی جلد سنایا جائے گا‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ نئے سسٹم کے بعد عدالتی طریقۂ کار 7 کے بجائے تین مراحل میں ہوجائے گا، اس کی وجہ سے اسٹاف ممبرز کا وقت اور محنت بھی بہت زیادہ خرچ نہیں ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا