English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فرم پر اہم شخصیات کی جاسوسی کا الزام

share with us

واشنگٹن :30اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کے الزام میں موبائل ایپلی کیشن کمپنی نے اسرائیلی فرم کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی ایک فرم نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سایٹ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 20 ملکوں میں 1400 افراد کی جاسوسی کی، جاسوسی پروگرام میں میکسیکو، بحرین اور متحدہ امارات کے شہری اسرائیلی فرم کے نشانے پر رہے۔

موبائل ایپلی کیشن کمپنی نے اسرائیلی سائبر سرویلینس فرم این ایس او گروپ کے خلاف مقدمے میں الزام لگایا کہ اس نے اپنے جاسوسی کے پروگرام کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کیا اور اس کے صارفین کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فرم نے 20 ملکوں میں بڑے پیمانے پرصحافیوں، سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کی جاسوسی کی۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق درخواست میں یہ نہیں بتایا گیا کہ این ایس او گروپ نے کس کے لیے یہ جاسوسی کی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فرم اپنی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں مختلف حکومتوں کو فروخت کرتی ہے، فرم کا کہناتھا کہ ان کی ٹیکنالوجی انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے استعمال کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا