English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان: معاشی بحران حل کرنے میں ناکامی ،الحریری کابینہ سمیت مستعفی

share with us

بیروت:30اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے ملک گیر عوامی احتجاجی تحریک کے بعد اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کرتےہوئے استعفی صدر میشال عون کو پیش کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ وہ ملک میں جاری بحران کو حل کرنے کی کوشش میں بند گلی میں پہنچ گئے تھے۔لبنانی وزیراعظم نے گزشتہ  شام قوم سے ایک نشری خطاب میں اپنے استعفے کا اعلان کیا ۔

انھوں نے کہا کہ لبنانی عوام 13 روز تک بحران اور معیشت کو مزید انحطاط سے دوچار ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی فیصلے کے منتظر رہے ہیں۔

 یاد رہے کہ سعد حریری کی اس تقریر سے قبل ان کی مخلوط حکومت میں شامل شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور امل تحریک کے حامیوں نے دارالحکومت بیروت میں احتجاجی مظاہرین کے بڑے کیمپ پر دھاوا بول دیا تھا اور وہاں لگے خیموں کو اکھاڑ پھینکا تھا۔

کیمپ پر حملہ کرنے والے سیاہ نقاب پوش لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مسلح تھے۔انھوں نے بعض خیموں کو نذرآتش بھی کردیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا