English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کی لبنانی فریقین کو اتحاد و یکجتی قائم کرنے کی اپیل

share with us

:30اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ایران نے لبنانی فریقین کو اتحاد و یکجہتی  قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ایرانی  دفترِ خارجہ کے ترجمان  عباس موسوی  نے لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری  کے استعفی سے متعلق ایک تحریری اعلان میں  اس جانب اشارہ دیا ہے کہ ملک میں سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر گروہوں، سیاسی جماعتوں اور   سرکاری  حکام کے مابین  اتحاد   کا قیام لازم و ملزوم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "ہم لبنانی عوام اور حکومت کے اس حساس اور خطرناک  ایام  میں سرخرو ہونے کے دعا گو ہیں ، ہمارے نزدیک عوام کے جائز مطالبات  کا امن و امان کے ماحول میں جواب  دیا جانا زیادہ بہتر ہو گا۔"

خیال رہے کہ لبنان میں 17 اکتوبر سے معاشی صورتحال اور بھاری ٹیکسوں کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے  ٹیکنو کریٹس پر مشتمل ایک خود مختار  چھوٹے  پیمانے کی ایک نئی حکومت کے قیام  کے مطالبے کے ساتھ تا حال جاری ہیں۔

وزیر اعظم الحریری نے 21 اکتوبر کو اقتصادی بحران  کے بوجھ میں کمی لانے کے زیرِ مقصد بعض فیصلے کرنے کا اعلان کیا تھا تا ہم یہ فیصلے بھی مظاہروں کے تھمنے میں بار آور ثابت نہیں ہوئے تھے۔  جس پر وزیر اعظم نے لبنانی عوام کے اعلی مفادات کا دفاع  کرنے والی  کسی نئی حکومت کے قیام  کے تقاضے کو جواز بناتے ہوئے صدر مشل عون کو اپنا استعفی پیش کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا